اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے لیے انقلابی پروگرام شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
بجٹ 2023-24 میں نوجوانوں، خواتین اور زراعت کے ٹیوب ویلوں سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لیے رقم مختص کی گئی ہے، اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کو بلا سود قرضے ملیں گے، تعلیم اور کھیلوں کے انڈوومنٹ فنڈز بنائے جائیں گے۔
پنجاب انڈومنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈومنٹ فنڈ فار ایجوکیشن کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلبا کو وظائف د ئیے جائیں گے۔
پروگرام میں نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کے لیے بجٹ میں وسائل رکھے گئے ہیں، نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لیے بجٹ میں رقم بھی مختص کی گئی ہے۔ مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں لانے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جب کہ خواتین کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانے کے پروگرام کے لیے رقم رکھی گئی ہے۔
کسانوں کی ترقی کے لیے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔