13 سالہ لڑکی نے ویڈیو گیمز پر 63 ہزار ڈالر ڈالر خرج کر لیے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے صوبے ہینان میں ایک 13 سالہ لڑکی کے والدین کو احساس ہوا کہ بینک میں ان کی برسوں کی بچت ختم ہو گئی اور اکاؤنٹ میں صرف آدھا چینی یوآن بچا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ تمام رقم ان کی بیٹی نے خرچ کی ہے جو تقریباً 63000 ڈالر بنتی ہے۔

ویڈیو گیمنگ کی جنونی بیٹی نے اپنے والدین کے کریڈٹ کارڈ کا استعمال نہ صرف ویڈیو گیمز خریدنے کے لیے کیا بلکہ گیم کے اندر موجود ورچوئل اشیا پر بھی خرچ کیا اور اپنا بینک اکاؤنٹ خالی کیا۔صرف چار مہینوں میں لڑکی نے ساری رقم خرچ کر دی اور اس کے نشانات مٹانے کے لیے فون کی ہسٹری اور بینکنگ ٹیکسٹ میسجز بھی ڈیلیٹ کرتی رہی۔ اس طرح لڑکی ایک کروڑ اسی لاکھ روپے خرچ کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بچوں کو موبائل فون دینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

چار ماہ تک والدین اس عمل سے لاعلم رہے جب تک کہ اسکول انتظامیہ نے اس کا انکشاف نہیں کیا۔ اسکول ٹیچر نے نوٹ کیا کہ لڑکی ویڈیو گیمز میں غیر معمولی وقت گزار رہی تھی۔ والدین کو بتایا گیا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ معلوم ہوا کہ لڑکی نے اپنے ہم جماعتوں کے لیے لاکھوں روپے کے گیمز بھی خریدے اور اپنے والدین کے پیسے ضائع کر دیے۔والدین نے اعتراف کیا کہ کریڈٹ کارڈ کا پاس ورڈ دینا ان کی غلطی تھی۔ اس کی بیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے گیمز کھیلنے کا بہت شوق تھا اور اس نے اپنے ناراض ساتھیوں کو خوش کرنے کے لیے ویڈیو گیمز بھی خریدے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com