176
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو 100 سال بھی مل جائیں تو وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر نہیں ڈال سکتے ۔
قومی اسمبلی میں مزدوروں اور غریبوں کی نمائندگی جاگیردار اور وڈیرے کرتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا۔ کہ اللہ نے موقع دیا تو سود خور نظام کو دفن کر دیں گے۔ عشر و زکوٰۃ کا نظام رائج ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آج 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ حکومت بتائے کہ ان کو تعلیم دینے کا کیا منصوبہ ہے۔ کیا سود خور نظام کی بجائے مائیکرو فنانسنگ کا نظام نہیں لایا جا سکتا؟ بلوچستان بارود کے ڈھیر پر ہے۔ خیبرپختونخوا میں لاشیں گر رہی ہیں، امن کون قائم کرے گا؟ ہماری عدالتوں کے جج خود تسلیم کرتے ہیں کہ ہم انصاف نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں
مرکزی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں،سراج الحق
ہماری عدالتوں میں سلیکٹیو جسٹس ہو رہا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ وہ پاناما لیکس کیس میں کل سپریم کورٹ گئے تھے۔ 5، 6 سال سے کہہ رہا ہوں کہ 436 لوگوں کا احتساب چاہتا ہوں۔ پاکستان میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں۔