اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ڈراموں کی مشہور اداکارہ اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ ڈیلک کی گاڑی کو ممبئی میں حادثہ پیش آیا ۔
روبینہ ڈولک کی کار 10 جون بروز ہفتہ کو ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کی اطلاع ان کے شوہر اداکار ابھینو شکلا نے ٹوئٹر پر دی، بعد ازاں روبینہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔
ابھینو شکلا نے تباہ ہونے والی دو گاڑیوں کی تصویریں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے، فون پر مصروف رہتے ہوئے ٹریفک سگنل توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں، روبینہ گاڑی میں تھیں جب اسے ٹکر ماری گئی۔
اداکارہ کے شوہر نے بھی ممبئی پولیس سے واقعے پر کارروائی کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب روبینہ ڈالیک نے اپنی ٹوئٹ میں اپنی حالت کے بارے میں کہا کہ ‘اس حادثے میں میرے سر اور کمر کے نچلے حصے پر چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے میں گہرے صدمے میں ہوں ۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کا میڈیکل ٹیسٹ ہوا ہے اور سب کچھ ٹھیک ہے۔روبینہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘لاپرواہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، لیکن نقصان ہو گیا ہے! میری آپ سب سے گزارش ہے کہ سڑک پر لاپرواہ نہ ہوں۔