سمندری طوفان تیزی سے آگے بڑھنے لگا،کراچی سے 300 کلو میٹر دور،تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ‘بائپر جوئے  کے سندھ اور ہندوستانی گجرات کے کیٹی بندر کے درمیان کل (جمعرات) کسی وقت لینڈ فال ہونے کی توقع ہے، تیز ہواؤں، بارش اور اونچی لہریں طوفان کے قریب آنے کا اشارہ دے رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون  کراچی سے 300 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے، طوفان کے اطراف میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ اور مرکز میں 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اس کے مرکز کے گرد سمندر میں لہریں ہیں جنکی اونچائی 30 فٹ تک ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ طوفان آج کسی بھی وقت شمال مشرق کا رخ کرے گا اور کل دوپہر یا شام کو کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا کراچی میں قائم سائیکلون وارننگ سینٹر طوفان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

اس سے قبل این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ طوفان  شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور کراچی سے صرف 350 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق لینڈ فال پوائنٹ پر 3.5 میٹر اونچی طوفانی لہروں کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ساحلی پٹی کے ساتھ نشیبی بستیوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے

بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھارت کے کچے اور راجکوٹ اضلاع میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ممبئی میں 4 لڑکے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

طوفان کی سطح پر ہوا کی رفتار تقریباً 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جب کہ اس کے مرکز کے ارد گرد کی رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بیپر جوئے آج صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھے گا جس کے بعد یہ شمال مشرقی سمت اختیار کرے گا، طوفان 15 جون کی دوپہر سندھ کے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا۔

طوفان کی موجودہ رفتار کے پیش نظر ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں بھی آج اور کل (جمعرات) کو 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گے

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ یہ تبدیلی صرف سسٹم کے گرد چلنے والی ہواؤں کی رفتار میں کمی کو ظاہر کرتی ہے تاہم طوفان اب بھی شدید ہے اور خاص طور پر ان علاقوں میں بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہےجس سے یہ براہ راست ٹکرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ طوفان 1999 کے طوفان سے کم شدید تھا، 24 گھنٹوں میں 50 سے 60 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 3 اضلاع میں مقیم 71 ہزار 380 غیر محفوظ آبادی میں سے کل شام تک کل 56 ہزار 985 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ان میں سے 22 ہزار سے زائد افراد کو رضاکارانہ طور پر نکالا گیا، یہ انخلاء ضلع ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندر اور گھوڑا باری، ضلع سجاول کے علاقے شاہ بندر، کھاروچن اور جاتی، تحصیل شہید فاضل راہو اور بدین سے کیا گیا۔

سرکاری اسکولوں اور کالجوں سمیت مختلف مقامات پر 37 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ فوجی دستوں نے شاہبندر کے مختلف دیہات سے 700 افراد اور 64 ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

پاکستان نیوی نے ایک بیان میں کہا کہ ہیڈ کوارٹرز کمانڈر کراچی میں ایک سائیکلون مانیٹرنگ سیل کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ PN جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً ماہی گیری برادری کو باقاعدہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔

حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر اور سانگھڑ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور سندھ کے دیہی علاقوں میں نیول ایمرجنسی رسپانس اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جب کہ بحری جہاز کھلے سمندر کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com