321
اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والی 200 ملین ڈالر کی رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر خرچ کی جائے گی۔
ضم ہونے والے اضلاع میں پانی کی فراہمی، دیہی سڑکوں اور زراعت کے منصوبوں پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے، رقم موسمیاتی تبدیلیوں سے لچک کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔