202
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جاپان میں ایک فوجی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔
جاپانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وسطی جاپان میں فوجی اڈے کی ٹریننگ رینج میں مشقوں کے دوران ایک افسر نے اچانک اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔
حکام کے مطابق فائرنگ سے دو فوجی اہلکار ہلاک اور تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔