حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کر سکی،معاشی خود مختاری دائو پر لگا دی، شیخ رشید

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کر سکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک طرف معاشی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے تو دوسری طرف عوام کو غربت کے سمندر میں ڈبو دیا گیا ہے۔ تاہم میں اداروں اور عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کیرم بورڈ حکومت کو انتخابات کے لیے جانے پر مجبور کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہوا تو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری ، ٹرین چھوٹ جائے گی، غربت کی وجہ سے چوکوں میں ڈاکو ہوتے ہیں، مشکلات اور آفات کے وقت لیڈر ان کے ساتھ ہوتے ہیں ان لوگوں نے سیاست کے لیے ریاست کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں معیشت تباہ ہو چکی ہے، بلومبرگ نے کہا کہ ڈیفالٹ ہونے والے ہیں، 50 فیصد ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہیں، 11 فیصد ترسیلات کم ہیں، مہنگائی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹل اکاؤنٹ غائب ہے، 10 لاکھ لوگ بے روزگار ہیں اور 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں ملک چھوڑ کر جا رہی ہیں، انہیں 5 ڈالر کی خیرات نہیں مل رہی، وہ بے مقصد غیر ملکی دوروں پر ہیں، حکومت رات گئے بے گناہ کارکنوں کو گھروں سے اٹھا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com