زرمبادلہ کے ذخائر ملکی ضروریات سے 14 ارب ڈالر کم ہیں، حفیظ پاشا

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی ضروریات کے لیے درکار رقم سے 14 ارب ڈالر کم کی سطح پر ہیں، اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 322 تک پہنچ جائے گی۔

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشا بھی موجود تھیں۔جرمنی کے معروف تھنک ٹینک  کے زیراہتمام شائع ہونے والی اپنی کتاب ‘پاکستانی معیشت کے نازک مسائل  سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ روپے کی شرح مبادلہ اور زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتوں کے بعد کمی

پاکستان میں اس وقت بیروزگاری 11 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ غربت بھی اپنی بلند ترین سطح پر ہے جہاں اس وقت 10 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حفیظ پاشا نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت ملکی ضروریات سے 14 ارب ڈالر کم ہیں۔

انہوں نے  بتایا  کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا اندازہ ایک ماہ کی درآمدی صورتحال کی بنیاد پر لگایا گیا ہے جس کے مطابق ایک ڈالر کی سطح 322 روپے کے برابر ہونی چاہیے اور اگر پاکستان کی زرمبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ ماہ کا درآمدی بوجھ برداشت کرنے کے قابل ہیں، ایک ڈالر کی قیمت 264 روپے کے برابر ہو گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com