150
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 5 کشمیری شہید ہوگئے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا ، کپواڑہ اور آس پاس کے علاقوں کے محاصرے کے دوران کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
سال 2022، بھارتی فورسز کے ہاتھوں 214 معصوم کشمیری شہید
قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا۔ کشمیریوں کے گھروں کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔کپواڑہ اور آس پاس کے علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ،کشمیری خاتون شہید
موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مختلف علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔