157
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے قبل اس میں بہتری کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
آئی ایم ایف بجٹ سے مطمئن نہیں،ٹیکس وصولی کا ہدف ناکافی قرار دے دیا
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ وہ بجٹ کی منظوری سے قبل حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، حکومت نے بجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا۔
آئی ایم ایف ہمیں سری لنکا بنا کر مذاکرات کرنا چاہتا ہے،اسحاق ڈار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹرپریز کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے وسائل کم کیے گئے ہیں، آئی ایم ایف نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بھی قرضہ پروگرام کی شرائط کے خلاف قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ منظوری سے قبل بجٹ کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں