اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیا جائے گا، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہو ا اجلاس میں میاں شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیا جائے گا، منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیراتی کام کی خود نگرانی کرکے معیار کو یقینی بنائیں، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ سکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ سکیپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے۔