پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں ،اسٹیٹ بینک 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے رقم کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ایک ارب ڈالر مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کو ملنے والا ایک ارب ڈالر تجارتی قرضہ ہے، ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، اب چین یہ رقم پاکستان کو واپس کر رہا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے چین کو جو قرضہ واپس کیا ہے وہ واپس کیا جا رہا ہے، چین سے ایک ارب ڈالر جلد مل جائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جب کہ بینک آف چائنا سے 300 ملین ڈالر کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں، ڈالر بھی چین کے سویپ معاہدے کے تحت آئیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں تاخیر کی وجہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں تاخیر ہے، آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کے لیے شرائط رکھی ہیں جو ہم پوری کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں، 50 ارب ڈالر مالیت کی گیس پائپ لائن کا اثاثہ پاکستان کے پاس ہے جب کہ ریکوڈک سے اربوں ڈالر حاصل کیے جا سکتے ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔