اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہل لوگ دہشت گردی واپس لائے عوام کو ان کے مسائل سے نجات دلائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق اراکین قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی
مریم نواز نے شاہ جی گل آفریدی اور سابق سینیٹر تاج آفریدی سمیت وفد کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہل لوگ دہشت گردی واپس لا ئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے، مسلم لیگ ن میں پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں، ملک کے کونے کونے میں پارٹی کو مضبوط کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پر 10 سال تک نااہلی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی، خیبرپختونخوا کے بہادر اور سچے لوگوں پر جھوٹ اور فریب کا راج رہا، 10 سال تک خیبرپختونخوا اور اس کے عوام پر ظلم ہوا، دہشت گردی واپس آچکی ہے،
مریم نواز سے ملاقات میں شاہ جی گل آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی قائد نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
گفتگو کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ مریم نواز نے جابرانہ حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا جوتاریخ کی سنہری مثال ہے، مریم نواز کو انٹرا پارٹی الیکشن میں دوبارہ پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔