دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور سرفراز احمد کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے محمد ہریرہ اور عامر جمال کو پہلی بار اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے جب کہ سابق جنوبی افریقی کرکٹر مورنے مورکل باؤلنگ کوچ ہوں گے۔

ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار اسپنرز، چار تیز گیند باز، چھ قابل اعتماد بلے باز اور دو وکٹ کیپر شامل ہیں۔تاہم فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، انہیں آئندہ ماہ دورہ سری لنکا میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی سیریز ہوگی۔
پاکستانی ٹیم
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد ہریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں ، احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com