اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوگنڈا میں سرحد کے قریب اسکول پر حملے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی سرحد کے قریب یوگنڈا میں ایک اسکول پر باغیوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ کچھ افراد کے اغوا ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے ایک گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کے ارکان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے عمارت کو آگ لگانے اور کھانا لوٹنے کے بعد اسکول پر حملے میں داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔پولیس کے مطابق جس اسکول پر حملہ کیا گیا وہ ایک نجی اسکول ہے جو ڈی آر سی سرحد سے 1.2 میل دور واقع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسکول سے 25 لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ اسکول سے نکالے گئے دیگر 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کتنے طلباء شامل ہیں۔یوگنڈا کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جا رہا ہے