107
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
کمیٹی لاہور اور کراچی میں گرفتار ایجنٹوں سے تفتیش کرے گی، تحقیقاتی کمیٹی نے ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم نے کشتی حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے 4 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق ہیں۔
وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی، آزاد جموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
خصوصی کمیٹی یونان میں کشتی کے ڈوبنے کے تمام حقائق اکٹھے کرے گی، انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیقات کرے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔