اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ کشتی حادثے کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ ڈرنے کی بجائے ایجنٹ کا نام بتائیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ رانا عبدالجبار کا کہنا تھا کہ متاثرین بھی ان مقدمات میں گواہ ہیں، انہیں آئین کے مطابق تحفظ ملے گا، کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ ہم سے رابطہ کریں، انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات میں گواہ کا بیان قلمبند ہو گا۔
رانا عبدالجبار نے کہا کہ تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دوسرے ممالک میں بیٹھے انسانی سمگلروں کے حوالے سے بھی ان ممالک سے رابطے میں ہیں۔
— Federal Investigation Agency – FIA (@FIA_Agency) June 17, 2023
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہم نے 19 ہزار 55 مشتبہ مسافروں کو آف لوڈ کیا، یہاں سے ایجنٹ ان لوگوں کو دبئی لے جاتے ہیں، آج کل ایجنٹ افریقی ممالک میں بھی لوگوں کو بھیجتے ہیں، گزشتہ سال یورپ سے 34 افراد تھے۔ ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
ایف آئی اے نے ٹوئٹر پر شہریوں سے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔