116
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ آج صبح 11 بج کر 45 منٹ پر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ .
جناح ہاؤس حملےپرعمران خان پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے،رانا ثناء اللہ
لارجر بینچ میں چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
پاکستان میں نیم مارشل لا لگا ہوا،مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے تو جمہوریت ختم ہوجائیگی،عمران خان
فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف 4 درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواستوں کو نمبر دینے کی منظوری دے دی۔