ارکان کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ،تحریک انصاف نے پرویز خٹک کیخلاف کارروائی شروع کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک پر ارکان کو بغاوت پر اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ وہ پارٹی ارکان کو پارٹی چھوڑنے پر کیوں اکسا رہے ہیں۔

جنرل سیکرٹری نے پرویز خٹک سے 7 دن میں جواب طلب کیا اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے علم میں آیا ہے کہ آپ ممبران سے روابط قائم کرکے جماعت کو چھوڑنے پر اکسا رہے ہیں، پرویز خٹک اس تاثر پر 7 روز میں اپنا تفصیلی جواب داخل کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں ایک مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
بعد ازاں پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں لیکن عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com