اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یونان کشتی حادثے کی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کے لیے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا
خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے ارسال کیا ہے۔
یونان حادثہ کا شکار کشتی میں کل کتنے پاکستانی سوار تھے اور ان کا تعلق کن علاقوں سے تھا ؟
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے حقائق سامنے لانے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ہونا چاہیے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کشتی ڈوبنے کا حادثہ کیوں پیش آیا اور اس کی وجوہات کیا ہیں
یہ بھی پڑھیں
وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات شروع کردیں
، ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ یادرہے کہ یونان میں گزشتہ دنوں کشتی ڈوبنے سے کئی پاکستانی اور کشمیری شہری شہید ہوگئے تھے جبکہ کچھ ابھی تک لاپتہ ہے اس حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور ملک کےمختلف علاقوں سے انسانی سمگلروں کوگرفتار کر نے کا سلسلہ بھی جاری ہے