108
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آج سے پنجاب، خیبرپختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آج سے پنجاب، خیبرپختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روزاسلام آباد، راولپنڈی، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، گلیات اور کھوئی رٹہ میں بھی مطلع ابر آلود ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نوکنڈی 48، سبی 46، دادو 45، پشاور، گلگت 43، لاہور، بہاولپور، نوابشاہ 42، کوئٹہ، ملتان، چکوال، مظفرآباد 41، اسلام آباد 40 اور کراچی 36 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔