اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاک فوج کا قوم کو ایک اور نایاب تحفہ، ماضی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور معاشی طور پر پسماندہ سینٹرل کرم میں پاک فوج کے تعاون سے کوئلے کی کانیں 16 سال بعد شروع ہوگئیں۔
وسطی کرم میں 170 کانوں میں سے 62 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں کوئلے کی کان میں 650 سے زائد مزدور کام کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں اور روزگار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہو رہا ہے
کوئلے کی کان کنی کی سرگرمیوں سے روزگار کے 5000 سے زائد مواقع پیدا ہوئے، 2500 سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہو رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور کر کے کرم سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شروع میں خاصی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب مقامی حکومت اور سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہو گئے ہیں ، علاقہ مکین پاک فوج کی کاوشوں کے مشکور ہیں۔