کینیڈا کے حکام نے بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو کینیڈین بحری جہاز کی جانب سے تعینات روبوٹک ڈائیونگ گاڑی کو آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملا تھا جس میں 2 پاکستانیوں سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے
یہ بھی پڑھیں
لاپتہ آبدوز میں سوار افراد کے زندہ بچنے کے آثار ختم
کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (TSB) نے کہا کہ وہ آبدوز ٹائٹن کے ارد گرد کے تمام معاملات کی "حفاظتی تحقیقات” شروع کر رہا ہے کیونکہ اس کی سطح کی مدد کرنے والا جہاز پولر پرنس کینیڈا کا جہاز تھا۔ایجنسی نے بتایا کہ ایک TSB ٹیم کو جائے حادثہ سے تقریباً 400 میل شمال میں معلومات اکٹھا کرنے اور انٹرویو لینے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
آبدوز میں پاکستانی نژاد شہزاد دائوداور سلمان کی ہلاکت پر ان کے اہلخانہ کا اہم بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ اس حادثے میں سیاحتی آبدوز کمپنی اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی کمپنی کے شریک بانی Galerino Saholin نے 2009 میں کہا تھا کہ سٹاکٹن رش گہرے سمندر کی تلاش کے خطرات سے "بہت زیادہ آگاہ” تھا۔