اسرائیل مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیاں بسانے سے باز رہے،امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اپنے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اسے متنبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں یہودی بستیوں کو آباد کرنے سے باز رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مغربی کنارے میں ہزاروں نئی ​​عمارتوں کے اجازت نامے کی منظوری پر اسرائیلی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فریقین کے ساتھ بات چیت کرے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایسے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو امن کی راہ میں رکاوٹ بنیں اور فلسطین کے دو ریاستی حل کو مزید مشکل بنا دیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کیلئے ہزاروں عمارتیں تعمیر کرنے فیصلہ

میتھیو ملر نے یہودی آباد کاروں کے لیے نئی عمارتوں کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو نئی بستیوں کے لیے اجازت نامے پر شدید تشویش ہے جس کی وجہ سے مغربی کنارے میں امریکی شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے بھی "العربیہ” سے گفتگو میں مغربی کنارے میں امریکیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرے کے بارے میں کہا کہ وہ اس معاملے پر اسرائیلی حکومت سے بات کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com