190
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن نئے شیڈول کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اور انتخابی پروگرام میں ترمیم کرسکے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں مزید ترامیم پیش کیں، ایوان نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی، ایوان نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ ستاون میں ترمیم کی ہے۔
ایسے جرم کے لیے جس کی سزا کی مدت آئین میں متعین نہیں ہے، نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ یا کسی دوسری عدالت کے فیصلے، حکم یا حکم نامے کے تحت سزا یافتہ شخص کو فیصلے کی تاریخ سے 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔