254
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )ایف آئی اے کی ٹیم نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ کو جیل سے گرفتار کرلیا، پرویز الٰہی کو کیس نمبر 6 میں گرفتار کیا گیا ہے، ٹیم پرویز الٰہی کے ساتھ بکتر بند گاڑی میں روانہ ہوگئی ہے۔
کچھ دیر قبل پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گن مین چوہدری محمد زمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، محمد زمان سابق وزیر اعلیٰ کے کیش بوائے بھی تھے۔
محمد زمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم اور پولیس منی لانڈرنگ کیس اور محمد زمان سے تفتیش کے لیے پرویز الٰہی کو لینے کیمپ جیل پہنچ گئی تھی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل 24 جون کو لاہور کی خصوصی عدالت سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد متعدد بار مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔