اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نشستیں مانگ لی ہیں، ن لیگ پرویز شرف، گیلانی خاندان اور دیگر حلقوں میں امیدوار نہیں کھڑا کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے، پیپلز پارٹی سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے، شہباز شریف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں نگرا ن وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا اور دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان استحکام پارٹی ، ق لیگ کو کتنی سیٹیں ایڈجسٹ کرنی ہیں اس پر بھی بات ہوگی۔
125