کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کا ممبئی سٹیڈیم میں میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ممبئی نہیں جائے گی اور اس بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں ممبئی نہیں جائے گی، پی سی بی نے اس حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2023، پاکستان کا نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے انکار

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ ممبئی پاکستان کے لیے محفوظ نہیں، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کولکتہ اور ممبئی وینیو ہیں، سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ کی صورت میں میچ کا  انعقادکولکتہ میں کیا جائے ۔

مزید پڑھیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2023،پاکستان اوربھارت کا میچ کس سٹیڈیم میں ہوگا؟

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا، ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز کولکتہ میں شیڈول ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں ہوگا۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ کا ایک اور اہم ایونٹ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ کے تحت پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچ سری لنکا میں ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com