حج کا اہم رکن وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا،20لاکھ سے زائد مسلمان خطبہ حج سنیں گے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حج کا مرکزی رکن وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔ دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد مسلمان خطبہ حج سنیں گے۔

حجاج کرام منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ خطبہ حج سنیں گے۔ مسجد نمرہ اور جبل رحمت سمیت دیگر مقامات پر عازمین حج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ نمرہ مسجد میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔
پاکستان کے 2 لاکھ عازمین سمیت 160 ممالک کے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کا خطبہ سنیں گے۔ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد خطبہ حج دیں گے۔ عازمین ظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں ادا کریں گے۔
خطبہ حج کے بعد عازمین عرفہ میں غروب آفتاب تک کھڑے رہیں گے اور غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں عازمین مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور 70 کنکریاں جمع کریں گے۔ 10 ذوالحج کو مزدلفہ کے بعد وقوف رمی جمرات ادا کریں گے۔

ہمیں فالو کریں