اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ وہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے لڑیں گے کیونکہ عوام ان دونوں کے خلاف ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر خان ترین ہوں گے۔ علیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا خاتمہ بہت قریب ہے، عید کے بعد بہت سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔
علیم خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بددیانت اور بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کا انتظام بزدار کے پاس نہیں بلکہ فرح گوگی کے پاس تھا اور ہر چیز کا فیصلہ مرشد نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایماندار نہیں سمجھتے کیونکہ انہوں نے عوام کو دھوکہ دیا۔