161
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافے کی شرط پوری کردی، امید ہے قوم کو اچھی خبر ملے گی، آئندہ ایک دو دن اہم ہیں۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافے کی شرط پوری کردی، امید ہے قوم کو اچھی خبر ملے گی، آئندہ ایک دو دن اہم ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ مراعات کا بل قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہونے دیں گے۔
یہ ہماری پارٹی کا اصولی فیصلہ ہے کیونکہ اس کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا گیا، دفاعی اخراجات میں کمی کی گنجائش نہیں، سول سروسز کے اخراجات میں کچھ کمی کی گنجائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کیے، این ایف سی میں حصہ نے بھی وفاقی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا، سب جانتے ہیں کہ گزشتہ ایک سال سے حالات مشکل ہیں، عدلیہ کا کوئی دباؤ نہیں، سپریم چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی سمری بھجوا دی گئی، وزیراعظم اپنا مشورہ صدر مملکت کو بھیجیں گے اور نوٹس دیا جائے گا۔