اردورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کی معیاد ختم ہونے میں تین دن باقی ہیں۔ امید ہے کہ عید کے دنوں میں عوام کو خوشخبری ملے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت امید ہے آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اچھی خبر ملے گی، آئی ایم ایف کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں، ہم راستے پر ہیں۔ نویں جائزہ کو مکمل کرنے کے لیے جارہے ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی پالیسی کے مطابق راستہ صاف کیا، پاکستان نے مسلسل ملاقاتوں اور ان کے مطالبات مان کر تمام تحفظات دور کیے، ایم ڈی آئی ایم ایف سے متعدد بار رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ جانا چاہتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد پاکستان میں معاشی پروگرام کو آگے بڑھانے کے طریقے سامنے آئیں گے۔