225
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سوئیڈن کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں فٹبال لیگ کے دوران الشرطہ اور القاسم کے میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے توجہ حاصل کرلی۔
عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیون اور ریفریز میچ کے آغاز پر ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخوں کے ہمراہ شریک ہوئے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھائی دیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی
عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹبال لیگ کے ریفریز اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔