191
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب تنیوز )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرضے کے معاہدے کی منظوری کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قرض کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔
آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف کی پہلی قسط کا حجم 1.1 ارب ڈالر ہوگا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔