178
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن فٹ نہ ہونے کے باعث ایشز سیریز کے اگلے تین میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹوڈ مرفی کو آسٹریلین الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ تیسرا ٹیسٹ 6 جولائی سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ نیتھن لیون دوسرے ٹیسٹ کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے اور پنڈلی میں شدید چوٹ کے ساتھ دوسری اننگز میں بیٹنگ کی۔واضح رہے کہ نیتھن لائن مسلسل 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے پہلے بولر ہیں۔