اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی کے سابق چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔
یہ اشارہ ان کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت کے بعد دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پی ٹی آئی میں کوئی ہو نہ ہو ووٹ صرف عمران خان کا ہے، اسد عمر
سیف اللہ سرور خان نیازی نے 9 مئی کو پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز فیصل سلیم رحمٰن، ہمایوں محمد، مسز زرقا تیمور، مسز سمیع ایزدی، مسز فلک ناز چترالی، فضا محمد، ذیشان خانزادہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کی۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھیں
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،اسد عمر کا پارٹی چھوڑنے سے انکار، تحریک انصاف کے عہدے چھوڑ دئیے
ان سینیٹرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔تاہم اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جب صحافیوں نے سیف اللہ نیازی سے پی ٹی آئی سے تعلق کے حوالے سے سوال کیا تو وہ خاموش رہے اور ان کی جانب سے ان کی ساتھی مسز زرقا نے جواب دیا۔
یہ بھی پرھیں