مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جب کہ کئی فیڈر ٹرپ کر گئے اور کئی علاقوں میں بجلی بھی چلی گئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے اسلام پورہ، گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، نشتر کالونی، گلشن راوی، ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ نشیبی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ – پڑے ہوئے علاقے. بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی مفلوج ہوگیا، کئی فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

گوجرانوالہ اور شرقپور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے، اسلام آباد، مری، دینہ، جہلم، آزاد کشمیر، وزیرآباد، ظفروال اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے گلیاں اور سڑکیں ندیوں اور نہروں کا روپ دھارنے لگی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی حالات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، اداروں کو ایمرجنسی مشینری اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کو بھی ہنگامی طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com