اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد جہاں پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ۔
ہنڈریڈ انڈیکس 2246 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ 43 ہزار 899 پر بند ہوا وہیں گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔
یہ بھی پرھیں
ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ، 300روپے تک جا پہنچا
آج منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 71 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 78 پیسے کا ہو گیا۔ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 10 روپے 51 پیسے کمی سے 274 روپے 98 پیسے ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں
ڈالر کی قیمت میں اچانک 14 روپے کمی
دوسری جانب فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی پاکستان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، ڈالر کی قیمت نیچے آگئی ہے۔ ڈالر 270 تک نیچے جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلومبرگ بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستانی روپیہ 240 پر آسکتا ہے، پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں کیونکہ پاکستان نے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ملک بستان نے کہا کہ چین بھی CPEC سے بہت مطمئن ہے، چین نے احسن اقبال کو مسٹر CPEC کا نام دیا ہے، آنے والے دنوں میں معیشت میں بہتری آئے گی