سی پیک معاشی خوشحالی،امن اوراستحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا،شہبازشریف

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ ورچوئل اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی تجارتی زونز قائم کیے جا رہے ہیں، دنیا کو اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے

انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت ہونی چاہیے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں، خطے میں پائیدار امن کی تنظیم کے تمام رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے لئے کردار ادا کریں

پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا، عالمی مسائل کے حل کے لیے عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب سے پاکستانی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے ایران کو ایس سی او سمٹ آرگنائزیشن کا نیا رکن بننے پر خوش آمدید کہا، شہباز شریف نے کہا کہ قازقستان کو تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، بیلاروس کو اگلے اجلاس میں مکمل رکن بننے پر مبارکباد دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com