سابق حکومت نے نواز شریف کا مستقبل تباہ کرنے کے لیےنیب کو ریفرنس بنانےپر مجبور کیا،احتساب عدالت لاہور

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا عمل قانون کے مطابق نہیں، ریکارڈ بتاتا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عدالت کا 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو بری کرنے کا حکم سابق حکومت نے نواز شریف کا مستقبل تباہ کرنے کے لیے نیب کو ریفرنس بنانے پر مجبور کیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی معاون نے کہا کہ نواز شریف کو وہی ریلیف ملنا چاہیے جو مرکزی ملزم کو دیا گیا، اشتہاری بھی مرکزی ملزم کے ساتھ اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہے، عدالتی فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ سے نواز شریف کو بھی یہی ریلیف ملنا چاہیے۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور ان کی جائیدادوں میں شیئر ہولڈرز کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم ہے۔
عدالتی معاون کے مطابق نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے لیے مکمل طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com