اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز تکمیل کے قریب ہے، 5,610 مسافروں کو طویل سفر پر لے کر جا سکتا ہے۔
‘سمندروں کا آئیکن کے نام سے موسوم اسے کھلے سمندروں میں آزمایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد اسے اکتوبر میں کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا۔
جانچ کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد، یہ جنوری 2024 میں عام مسافروں کے لیے تیار ہونے کی امید ہے۔250,800 پاؤنڈ، 1,200 فٹ لمبے کروز جہاز کو اب تک سینکڑوں میل تک سمندروں میں آزمایا جا چکا ہے۔ اس کا انجن، بریک، شور کم کرنے کا نظام، وائبریشن اور اسٹیئرنگ سب ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ٹائٹینک کے لیے بنایا گیا چائے کا کپ نیلام ، بولی کتنی لگی ؟
پوری ٹیم اسے محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اس میں ایک واٹر پارک، سلائیڈز اور سات شاندار سوئمنگ پول بھی ہیں۔ تاہم عملے کی تعداد قدرے زیادہ ہے جو 2350 افراد پر مشتمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز بھی ہے۔مذکورہ جہا ز کو فن لینڈ کی ایک کمپنی نے بنایا ہے۔