اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں شاہ محمود اور اسد عمر کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں دونوں افراد عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر اورشاہ محمود کی عبوری ضمانت منظورکرلی
شاہ محمود نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عبوری ضمانتوں کے لیے درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔
عدالت نے اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانت میں 9 مئی کو 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں سے پوچھ گچھ کا حکم دیا ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے میری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں۔
ضمانتیں خارج ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر ایک ہی گاڑی میں فرار ہوگئے
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ آج آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کریں گے، وہ آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے اپنا مؤقف پیش کریں گے، کچھ ان کی بات سنیں گے اور کچھ اپنی باتیں بتائیں گے، میں بھی ملاقات میں شریک ہوں گا۔