164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عراق نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری انٹرنیشنل کریمنل پولیس (انٹرپول) کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف آج یوم القدس منایا جارہا ہے
عراقی پراسیکیوٹر جنرل آفس کی جانب سے خصوصی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔عراقی نژاد 37 سالہ معذور شخص سلوان مومیکا جو کہ سویڈن میں پناہ گزین ہے نے 28 جون کو سٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عید الاضحی کے موقع پر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی گھناؤنی حرکت کی۔ اس واقعے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں