تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی شہید کا ساتواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی شہید کا ساتواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے گاؤں شریف آباد ترال میں پیدا ہونے والا 22 سالہ کشمیری نوجوان برہان وانی قابض بھارتی سامراج کے ہاتھوں اپنی قوم پر ظلم و ستم کے پہاڑ دیکھ کر برداشت نہ کر سکا تو قوم کا یہ عظیم سپوت کارواں میں شامل ہو گیا۔
برہان مظفر وانی شہید نے بندوقوں پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کو ترجیح دی جس نے بھارت کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دیا، برہان وانی کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں استقامت اور مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
8 جولائی 2016 کو بھارتی قابض فوج نے برہان وانی کو شہید کردیا، برہان کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی اور 6 ماہ تک کرفیو جاری رہا
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں معروف نوجوان آزادی پسند برہان مظفر وانی کے ساتویں یوم شہادت کے موقع پر آج مکمل شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کی جائے گی اور تمام علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
بھارتی ظلم و ستم سے آزادی کے لیے متحد فورم کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دی ہے جب کہ حزب المجاہدین جموں کشمیر اپنے سربراہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک عوامی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پاسبان حریت نے برہان وانی اور آزادی جموں و کشمیر کے دیگر شہداء کو آج ’’یوم مزاحمت‘‘ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے اور بھارت سے ریاست کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جاسکے۔
حریت برہان وانی کی پہلی برسی کے بعد سے اس دن کو ’’یوم مزاحمت‘‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com