155
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں اور وفاقی پارلیمانی نظام پر اپنا موقف تبدیل نہیں کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو ان کے جرم کے مطابق ٹرائل کیا جائے، تحریک انصاف کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں یا نہ چلیں، حکومت غیر جانبدار ہے اور کوئی مداخلت نہیں ہے۔ تاہم حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی روح پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے صوبوں کے حصے کے حوالے سے واضح اقدامات کیے ہیں، پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ وہ دہشت گردوں کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔ تیر کے نشان پرپاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات لڑے گی اور حکومت بنائے گی۔