189
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ اضافے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ،بجلی کتنی مہنگی ہوگی ،تفصیلات سامنے آگئیں
بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے چند روز قبل بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔