اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کے تحت 40 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ملک میں 1960 کے بعد دوسرا سبز انقلاب لایا جا رہا ہے، سبز انقلاب پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لیے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں گرین پاکستان انیشیٹو سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی، سیمینار میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے شرکت کی۔ محسن نقوی سمیت ملک بھر سے زرعی ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت فوڈ سیکیورٹی پر قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسان پاکستان کی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کے لیے دن رات کام کرتے ہیں، کسان پاکستان کے کروڑوں لوگوں کو خوراک فراہم کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت کی ترقی کے لیے کسانوں کو وسائل کی ضرورت ہے، زراعت کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، کسان کو مناسب قیمت ملی تو دن رات کام کریں گے، بھرپور جوش و جذبے سے کام کریں گے، حکومت اس کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی
انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں زرعی شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی، جعلی ادویات کاشتکاروں کے لیے بڑا دھچکا ہے، نواز شریف کے دور میں جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ کیا گیا
وزیراعظم نے کہا کہ چیف آف اسٹاف نے مجھے گرین پاکستان انیشیٹو تجویز کیا، طے ہے کہ ہم نے مل کر ایک بڑے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے، کیا وجہ ہے کہ 60 کی دہائی سے ہمارے ریسرچ سینٹر میں کوئی خاص کام نہیں ہوا،
شہباز شریف نے کہا کہ آج کا سیمینار حقیقی مفاد کے لیے منعقد کیا گیا ہے، ہم نے پاکستان کی زراعت کو دنیا میں نمایاں مقام دلوانا ہے، اب پاکستان مزید قرضے لینے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وعدے کرکے قرضے کیسے حاصل کریں گے۔ ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام کو لے کر آئے
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، آج اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے، ہم سب ساتھ ہیں، سیاسی حالات بہتر ہوئے تو سرمایہ کار آئندہ چار سے پانچ ماہ تک زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔ ، گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کے تحت 40 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔