اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی ایم ایف سے مطلوبہ فنڈ کے اجراء کے بعد ڈالر بتدریج 270 روپے اور پھر 250 روپے کی سطح پر آ جائے گا۔
ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بستان کا کہنا ہے کہ پیر کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ خالصتاً عارضی ہے کیونکہ انٹربینک مارکیٹ میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار 6 ہزار امپورٹ کنٹینرز کی ادائیگیوں اور درآمدات پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد ہیں ۔ نئی درآمدی ایل سیز کھلنے کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور مطلوبہ طلب پوری ہونے کے بعد ڈالر بیک فٹ پر آجائے گا۔
انہوں نے رقوم کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹر اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن قیاس آرائیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ملک بستان نے کہا کہ ورکرز کی ترسیلات زر میں کمی پر تشویش ہے، دنیا بھر میں 10 کروڑ ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،