اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکا نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ خوش آئند ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے عملے کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے حمایت غیر متزلزل ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطے جاری رہیں گے، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت کسی بھی ملک پر امریکا یا چین سے تعلقات کے لیے دباؤ نہیں ڈالتا، عوامی رابطے خالص ہیں
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف معاہدہ عوام کے لیے نئی پریشانی گیس اور بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بڑھیں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔